بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز سیسہ پلائی دیوار کی مانند دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں ،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 16 جوانوں کو خراج عقیدت کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ سکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی مانند دہشت گردوں کے سامنے کھڑی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔