بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

9مئی،ملٹری کورٹس کے فیصلے پی ٹی آئی قیادت کے لیے خطرے کی علامت،پارٹی پرپابندی کاخدشہ

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)فوجی عدالتوں نے  نومئی سے متعلق مقدمات کے حوالے سے  پہلے مرحلے میں 25 مجرموں کو سزائیں سنا دیں، کور کمانڈر ہاؤس، جی ایچ کیو، میانوالی ایئر بیس، آئی ایس آئی آفس فیصل آباد،ملتان کینٹ چیک پوسٹ اور پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان پر
حملوں میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں اورجن لوگوں کو سزاسنائی گئی ہے سب پی ٹی آئی کے عام کارکناں ہیں ،ان میں کوئی اہم رہنماشامل نہیں تاہم آئی ایس پی آرکے بیان میں کہاگیاہے کہ صحیح معنوں میں مکمل انصاف اُس وقت ہو گا جب 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور منصوبہ سازوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا مل جائے گی جو اس بات کا واضح عندیہ ہے کہ آنے والے عرصے میں پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمات میں اہم پیشرفت ہوسکتی ہے کیونکہ ا س بات کے واضح شواہد مل چکے ہیں کہ نومئی میں واقعات میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان کو قیادت کی طرف سے ہدایات مل رہی تھیں،چنانچہ فوجی عدالتوں کے حالیہ فیصلے پی ٹی آئی قیادت کے لیے خطرے کے گھنٹی ہیں آنے والے دنوں میں ان کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوسکتاہے بلکہ اس بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی بھی خارج ازامکان نہیں، اگرچہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فوجی عدالت میں ٹرائل سے متعلق چہ مگوئیاں ہورہی ہیں خودپی ٹی آئی سے وابستہ قانون دان بھی اس خدشے کااظہارکررہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ غیر آئینی ہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوجی عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کا منصوبہ ہے تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے اس ضمن میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیاگیا،  فوجی عدالتوں کی طرف سے نومئی سے متعلق دیگرمقدمات کے فیصلے بھی جلدسنائے جانے کاامکان ہے   اسی طرح انسداددہشت گردی کی عدالتوں میں بھی نومئی سے متعلق زیرسماعت مقدمات کے فیصلے جلدسنائے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مجرموں کو اپنے کئے کی سزاملے اور ایسے لوگ جن پر جرم ثابت نہیں ہو سکا وہ باعزت بری ہو سکیں ۔