بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،عطا تارڑ

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہمیشہ ملک میں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اور اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے۔

انہوں نے 9 مئی کے واقعات کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دن ملک کے دفاع اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی ناقابل معافی جرم ہے، اور اس کے ماسٹر مائنڈ کو بھی سزا دی جائے گی۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ملک پر حملے کیے گئے، لیکن پاکستان کی سالمیت ہر چیز سے مقدم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاست تہذیب اور تمدن کے دائرے میں رہ کر کی جائے اور کسی بھی قسم کی سیاسی دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ “پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔”