بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کا امن و امان کے اقدامات پر اظہار اطمینان ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا  ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور ‎چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا  ۔