بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یورپی یونین کا ملٹری کورٹ سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر اظہارِ تشویش


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

یورپی یونین نے پاکستان میں 21 دسمبر کو فوجی عدالت کی طرف سے 25 شہریوں کو سنائی گئی سزا پر تشویش کا اظہار کیا  ۔ ڈپلومیٹک سروس آف یورپی یونین نے کہا کہ ’فوجی عدالت کے فیصلے شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدے (آئی سی پی آر) سے متصادم ہیں۔  یورپی یونین نے کہا کہ آئی سی سی پی آر کے آرٹیکل 14 کے مطابق ہر شخص کو عدالت میں منصفانہ سماعت کا حق ہے جو آزاد اور غیر جانبدار ہو۔  اسی آرٹیکل میں یہ بھی شرط موجود ہے کہ کسی بھی فوجداری مقدمے میں جو بھی فیصلہ دیا جائے اسے عام کیا جائے گا۔خیال رہے کہ یورپی یونین کی جنرلائزڈ اسکیم آف پریفرنسز پلس (جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان نے رضاکارانہ طور پر 27 بین الاقوامی بنیادی کنونشنز بشمول آئی سی سی پی آر کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے مستفید ہوتے رہیں۔