شانگلہ،(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام نے الپوری بار کونسل میں شانگلہ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام امن و امان کے قیام سے متعلق اہم جرگہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر وکلاء برادری، سرکاری اعلیٰ حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگہ میں شانگلہ میں بڑھتے ہوئے چیلنجز پر غور و خوض کیا گیا اور علاقے میں امن و ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔








