بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات بڑی پیشرفت ، عملی آغاز 2جنوری سےہو گا،عرفان صدیقی

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات ایک بڑی پیشرفت ہے، عملی طورپر مذاکرات 2جنوری سے شروع ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے فیصلے سے ہماراکوئی تعلق نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ مذاکراتی سیشن بہت بڑی پیشرفت ہے، ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات پر کسی منفی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، بلکہ انہیں کہا ہے کہ اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے آئیں،انہوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے ہمیں کوئی اشارہ یا تلقین نہیں، پی ٹی آئی یا حکومت کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ ہم مذاکرات کا دکھاوا نہیں کررہے، بلکہ کھلے دل سے بات چیت کررہے ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں کہا ہے کہ معاملات سلجھانے کی کوشش کریں۔  انہوں نے کہاکہ قیادت نے کہا ہے کہ معاملات سلجھانے کے لیے جس حد تک جانا پڑے جائیں، اب پی ٹی آئی کے مطالبات پر دیکھا جائے گا یہ کس حد تک قابل عمل ہیں۔  ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی طرف سے مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں، ہم بہت سنجیدگی سے بات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے سیاسی مذاکرات کی پہلی نشست میں عمران خان کی رہائی سمیت 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے ایک عدالتی عمل ہے جو چل رہاہےبانی پی ٹی آئی کے مقدمے کے فیصلے سے ہماراکوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تلوار نہیں لٹکائی ،کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کئے، ا عملی طورپر مذاکرات 2جنوری سے شروع ہوں گے  ،ہم نے طے کیاکہ معاملات اسی چاردیواری میں طے کریں گے ،ہم سمجھے ہیں کہ اپوزیشن کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی کا اعتمادحاصل ہے، کیاممکن ہے اور کیانہیں ابھی اس پر بات نہیں کی گئی ۔