اسلام آباد(طارق محمودسمیر)سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے وہ کردکھایاہے جس کی چندروز قبل توقع بھی نہیں کی جاسکتی تھی ،تحریک انصاف جون لیگ ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کو چور،ڈاکوکے علاوہ مینڈیٹ چورقراردیتی رہی اور یہ تاریخی بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ ان تینوں جماعتوں سے تحریک انصاف کوئی بات نہیں کرے گی ،مذاکرات کرنے ہیں تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے ،عمران خان نے چندماہ قبل محمودخان اچکزئی اور مولانافضل الرحمان سے بہت سی امیدیں وابستہ کیں اور یہ پہلے یہ تاثردیاگیاکہ محمودخان اچکزئی اپوزیشن کی طرف سے حکومتی جماعتوں سے مذاکرات کریں لیکن ایساممکن نہ ہوسکااور26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد مولانافضل الرحمان سے عمران خان کی وابستہ کی گئی امیدیں دم توڑ گئیں،جونہی لیفٹیننٹ جنرل (ر)فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کچھ تفصیلات سامنے آئیں تو عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراور دیگرسنجیدہ رہنماؤں کی تجویز پر حکومت سے مذاکرت کے لیے کمیٹی بنائی ،میری ذاتی معلومات کے مطابق سپیکرسردارایازصادق سے اسدقیصر اور بیرسٹرگوہرنے متعدد خفیہ ملاقاتیں کیں ،جن میں کھل کر بات کی گئی اور بیرسٹرگوہرنے بعض ایسی شخصیات سے بھی رابطہ قائم کئے جن کے سپیکرسردارایازصادق سے اہم رابطے تھے تاکہ سردارایاز صادق مذاکراتی عمل شروع کرانے میں کامیاب ہوں ،ایازصادق کی طرف سے واضح طور پر دوپیغامات دیئے گئے کہ دونوں اطراف کے ہارڈلائنرزکو قابو رکھیں اور مذاکرات کے لیے باضابطہ طور پر ان سے درخواست کی جائیجب ایساہوا تو وزیراعظم نے سپیکرکی درخواست پر حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی ،تحریک انصاف کی کمیٹی کے اہم ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،حکومتی کمیٹی میں بہت سینئراورتجربہ کار رہنماوں کو شامل کیاگیا جس کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کررہے ہیں،اسحاق ڈار کو18ویں ترمیم کے موقع پر بھی ن لیگ کمیٹی کا سربراہ بنایاگیاتھا،وہ نوازشریف اور وزیراعظم کے قابل اعتماد ساتھی ہیں ،اسی طرح سینیٹرعرفان صدیقی جنہیں 2014میں کالعدم تحریک طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھی مذاکراتی کمیٹی میں شامل تھے جب نوازشریف بطوروزیراعظم ،بنی گالہ عمران خان سے 2014میں ملاقات کے لیے گئے تو اس وقت بھی عرفان صدیقی شریک تھے ،اس وقت بعض سیاسی تجزیہ نگار اور مخالفین عمران خان کوطالبان خان کہہ کرمخاطب کرتے تھے کیونکہ وہ طالبان کے خلاف آپریشن کے مخالف تھے ،مذاکرات کے بعد جاری کیاگیااعلامیہ عرفان صدیقی نے اپنے ہاتھ سے لکھا آج کے مذاکرات میں ایک مرحلے پر اسدقیصرنے جذباتی گفتگو کی ،جس پر حکومتی وزراء نے انہیں کہاکہ پہلی میٹنگ میں اتنے آگے نہ بڑھیں انہوں نے عمران خان سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی ،نومئی اور 26مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا دوجنوری کے اجلاس کے لیے تحریک انصاف تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی اس کے بعد حکومت ان مطالبات کا جائزہ لے گی اور پھر کمیٹی میں آگاہ کیاجائے گاجب کمیٹی کے ٹی اوآرزبھی طے کئے جائیں گے ،روزنامہ ممتازکو کمیٹی کے ایک اہم رکن نے بتایاکہ آج کے اجلاس میں یہ بات کی گئی کہ کمرہ دستورمیں بیٹھ کر کمیٹی کے ارکان دونوں اطراف کے بعض ایسے رہنماوں تندوتیزبیانات کاحوالہ نہیں دیں گے تاکہ کمیٹی کی کارروائی پر کوئی منفی اثرنہ پڑے اور خوشگوارماحول میں معاملات کو آگے بڑھایاجائے،سب سے اہم بات یہ ہیکہ کیااسٹیبلشمنٹ کو آن بورڈ لیاگیاہے یا نہیں تو اس حوالے سے سرکاری طور پر تو کوئی بات نہیں بتائی گئی تاہم یہ بات واضح ہیکہ اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لئے بغیروزیراعظم شہبازشریف اتنابڑااقدام نہیں لے سکتے ،یقیناًاسٹیبلشمنٹ کا اعتماد میں لے کر ہی حکومتی کمیٹی بنائی گئی ہے اور اس کمیٹی میں تمام اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے بلکہ پہلے اجلاس کے بعد مسلم لیگ ضیاء کے صدراعجازالحق اور باپ پارٹی کے صدر خالد مگسی کو بھی کمیٹی کاحصہ بنادیاگیاہے،تاہم تحریک انصاف اپوزیشن کی سولوفلائیٹ پالیسی پر عمل پیراہیتحریک انصاف کی قیادت نے مشکل مرحلے میں ساتھ دینے والے پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو کمیٹی کاحصہ نہیں بنایااورنہ ہی جے یوآئی کیسربراہ مولانافضل الرحمان سے مشاورت کی اور نہ ان کا کوئی نمائندہ کمیٹی میں اپوزیشن کی طرف سے نامزد کرایاجب کہ ن لیگ کے صدرنوازشریف کو اعتماد میں لے کر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ،اسحاق ڈار اورعرفان صدیقی کی شمولیت سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ نوازشریف مذاکرات کے عمل میں آن بورڈہیں کیونکہ یہ دونوں نوازشریف کے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں اور نوازشریف مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔
حکومت اپوزیشن مذاکرات ،اہم پیش رفت، ،اچکزئی ،مولانایکسر نظرانداز








