بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2025 پاک چین تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرے گا ، ژاو شیرین

لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے کہا ہے کہ 2025 پاک چین تعلقات میں نئے باب کا آغاز کرے گا ،ہمیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی، مریم نواز کے کامیاب دورہ چین سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوئے ۔گوادر پرو کے مطابق لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاو شیرین نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو “چائنہ قونصلیٹ جنرل فرینڈشپ ایوارڈ 2024 سے نواز دیا ۔ قونصل جنرل ژا و شیرین نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز افیئرز چوہدری سالک حسین سمیت 18 دیگر اہم شخصیات کو بھی اسی اعزاز سے نوازا جنہوں نے پاک چین تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق قونصل جنرل ژا وشیرین نے ا پنے خطاب میں کہا کہ 2025 پاکستان اور چین کے لیے باہمی تعلقات کی تجدید اور مشترکہ شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے کے نئے باب کا آغاز کرے گا۔ گوادر پرو کے مطابق ہم نے قوم کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی میں ایک روشن مستقبل کا اشتراک کیا۔ آگے بڑھتے ہوئے ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ ہمیں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔ ہمیں اپنے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مستقبل کی ایک قریبی اور مضبوط کمیونٹی کی تعمیر کے لئے خود کو پرعزم کرنا ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق ژاونے کہا کہ اکتوبر اور جون میں چین کے وزیر اعظم لی کیانگ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان بالترتیب دورے کے تبادلے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کے کامیاب دورہ چین کی وجہ سے پاک چین تعلقات نہ صرف مستحکم اور مضبوط ہوئے ہیں بلکہ اس سفر میں نئی رفتار اور مزید جوش و خروش دیکھا جا رہاہے۔