اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے نہ اپوزیشن کی۔ جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے اور وہاں اچھی تربیت ہوتی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بند کمروں میں نہیں ہوتے۔ لیکن یہاں مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور اس کا بھی کسی کو علم نہیں۔
ان کاکہناتھاکہ حکومت کی نیت ٹھیک ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی۔ جیل جانا وزیر اعظم کے عہدے کا حصہ ہے۔ اور جیل میں اچھی تربیت ہوتی ہے۔ ہم نے بھی جیل میں کافی عرصہ گزارا ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ سیاست میں راستہ افہام و تفہیم کے ذریعے ہی نکلتا ہے۔ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے بانی کی رہائی کی بات کر رہی ہے۔
ان کاکہناہے کہ میرے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں 9 سال جھوٹا کیس چلتا رہا۔ پاکستان کو اضافی صوبوں کی ضرورت ہے۔ لیکن الگ صوبوں کے قیام پر کبھی عملدرآمد نہیں ہوا۔
حکومت کی نیت ٹھیک ہے نہ اپوزیشن کی،شاہد خاقان عباسی








