بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ عافیہ کو رہاکرے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کاسوچ سکتے ہیں،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیرسیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ  پی ٹی آئی اگرجلدمذاکرات کے نتیجے پرپہنچناچاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،ٹائم فریم اگروہ مقررکرناچاہیں گے تو بالکل ہوجائے گا،
،ٹرمپ کے دباؤ پر تو ہم کوئی کام نہیں کریں گے ،امریکہ اگرعافیہ صدیقی کو رہاکردے توہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کاسوچ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ پہلی ملاقات میں  زبانی باتیں ہو ئیں،ہم نے کہاکہ مطالبات لکھ کردیں،ایسانہیں ہوسکتاکہ ان کی تمام ڈیمانڈزسے ہم یاوہ ہماری ڈیمانڈزسے متفق ہوں  پی ٹی آئی اگرجلدمذاکرات کے نتیجے پرپہنچناچاہتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں،ٹائم فریم اگروہ مقررکرناچاہیں گے تو بالکل ہوجائے گا، ہماری طرف سے ایسامعاملہ نہیں کہ فوری میٹنگزکریں  ۔انہوں نے کہاکہ   انڈرٹرائل ملزمان کی رہائی کس طرح ہو؟ حکومت نے آئین و قانون کے تحت ہی کام کرناہے ملزم اگر ٹرائل فیس کررہاہواور جوڈیشل کسٹڈی میں ہوتو حکومت کیسے رہاکرسکتی ہے؟ فوجداری کیس میں جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ سمجھ سے بالاترہے،ایک جرم ہواہے کریمنل ایکٹ ہوئے اس پر ایف آئی آرہوتی ہےاور تحقیقا ت ہوتی ہے،انوسٹی گیشن سپریم کورٹ کے ججز نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خلاف کتنے کیسزدرج ہوئے کوئی جوڈیشل کمیشن بنا؟۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ  حزب اختلاف اور حزب اقتدارمیں باہمی سطح پر بات چیت ہونی چاہئےاگرباہر سے مداخلت کی گئی تو اسے خودمختاری کےخلاف مداخلت تصورکریں گے ، ، ٹوئٹس اور بیانات پر ہم کام کرنے والے نہیں ،ٹرمپ کے دباؤ پر تو ہم کوئی کام نہیں کریں گے ،امریکہ عافیہ صدیقی کو رہاکردے توہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کاسوچ سکتے ہیں،عافیہ صدیقی  امریکہ میں ایک عرصے سے قید ہیں ،ہم بھی یہ ایشو اٹھائیں گے۔