وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے کہاہے کہ تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازع بنا رہی ہے۔وزیراطلاعات نے اہم گفتگو میں کہاکہ قائداعظم کے وژن کے مطابق ملک کی خدمت کر رہے ہیں، کچھ لوگ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں، تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازع بنا رہی ہے، ملٹری کورٹس میں کسی کا ٹرائل اس وقت ہوتا ہے جب کوئی دفاعی ادارے پر حملہ آور ہو، وزیر اطلاعات نے کہاکہ فوجی تنصیبات پر حملے کا مقدمہ ملٹری کورٹس میں ہی چلتا ہے، انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹس میں ٹرائل آرمی ایکٹ کے تحت کیا جاتا ہے، انہوں کہاکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت ملٹری ٹرائل ہوتے ہیں، اس میں رائٹ ٹو فیئر ٹرائل متاثر نہیں ہوتا، ملٹری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل ہوتا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی ماضی میں ملٹری کورٹس کے فضائل بیان کرتے رہے ہیں، جن لوگوں کا ٹرائل ہوا ان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں، قانون کی حکمرانی ضروری ہے، وزیر اطلاعات نے کہاکہ قائداعظم نے بھی قانون کی حکمرانی کا درس دیا ہے، جن کا ملٹری ٹرائل ہوا وہ قانون کے مطابق ہوا ہے، پاکستان نے کبھی عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، وزیر اطلاعات نے کہاکہ کچھ لوگ ملٹری کورٹس کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں، نو مئی کے مجرمان کو قرار واقعی قانون کے مطابق سزا ملے گی، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل کو آبزرو کیا جائے گا۔
تحریک انتشار ملٹری کورٹس کے معاملے کو متنازع بنا رہی ہے، عطاءاللہ تارڑ








