پاکستان کوسٹ گارڈزنےبلوچستان بارڈر پرکارروائیوں کے دوران 151 غیر قانونی تارکین وطن کوگرفتارکیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے گزشتہ 2ماہ کے دوران بلوچستان کے بارڈر سے 151غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتارکیا، یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہ داری کے غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے بعدان تمام افراد کو مزید تفتیش اور دیگر قانونی کاروائیوں کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان بارڈرسے 151 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار








