بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں مارچ کی اجازت مل گئی

جماعت اسلامی اتوار 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کے لیے ملین مارچ کرے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر مارچ کی اجازت مل گئی۔
فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو راؤنڈ ہوئے،،اسلام آباد انتظامیہ بضد تھی کے مارچ سنگجانی ترنول کے مقام پر کی جائے۔
جماعت اسلامی کا اصرار تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں مارچ کی اجازت دی جائے۔ غزہ مارچ سے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان سمیت مرکزی قیادت خطاب کرے گی