بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان مقرر

اسلام آباد: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی، وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے بنائی کمیٹی کے رُکن سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے جبکہ دوسری بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی جس میں اپوزیشن جماعت اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔