پشاور: وفاقی وزیر برائے ریاستیں اور سرحدی علاقوں، امور کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں حصہ لینے سے لاکھوں افغانیوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
اسلامیہ کالج پشاور کے گراؤنڈ میں افغان کرکٹ لیگ کے فائنل میچ کے بعد تقریب سے خطاب کرتےہوئے امیرمقام نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان دونوں کی بہتری اس میں ہے کہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ کرے ، 45 سال سے پاکستان لاکھوں مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، ابھی بھی پاکستان میں 30 لاکھ افغانی موجود ہے ۔
امیرمقام نے کہاکہ افغان جوانوں کو ماضی یاد رکھنا چاہیے کہ مشکل میں کس طرح پاکستان نے ساتھ دیا، پاکستان کے جھنڈے کا احترام نہ کرنے اور پاکستان کی اندرونی سیاست میں حصہ لینے سے لاکھوں افغانیوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ عالمی دنیا کے اداروں کے مدد پر مشکور ہیں مگر یہ آٹے میں نمک کے برابر ہے ،ان کو فراخ دلی کا مظاہرہ مظاہرہ کرنا چاہیے۔امیرمقام نے کہاکہ جیتنے والے ٹیم اور رنرز کو ٹرافی اور انعامات بھی دیے ، میچ کے اخری اوورز بھی دیکھ لیے، کھلاڑیوں کو داد دی، اس سے میزبان کمیونٹی اور مہاجرین میں پیار اور محبت اور بڑھے گی ۔
وفاقی وزیر ہمراہ سیکرٹری سیفران ظفر حسن، کمشنر اسلام آباد عباس خان کمشنر پشاور شکیل صافی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستان کی اندرونی سیاست میں حصہ لینے سے لاکھوں افغانیوں کے مشکلات میں اضافہ ہوگا،امیرمقام








