اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات اچھی پیشرفت ہے،پی ٹی آئی کے کچھ لوگ اتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ2جنوری کو پی ٹی آئی کی ڈیمانڈز اور موقف سامنے آئے گا،نومئی پر پی ٹی آئی کو کوئی مطالبہ ہوگا تو ظاہرہے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی جائے گی،اسٹیبلشمنٹ حکومت کاحصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیامنفی مہم چلارہاہے، میزپرآنے اور بات چیت کرنے کے سوااورآپشن کیاہے؟پی ٹی آئی کے کچھ لوگ بات آگے بڑھانے میں اتنے ہی سنجیدہ ہیں جتنے ہم ہیں،پی ٹی آئی کے آگے بڑھنے کی خواہش رکھنے والے رہنمایہ بات کھل کرنہیں کہہ سکتے۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آرنے سیاسی بات چیت پر خوشی کااظہارکیا ہے،مذاکراتی کمیٹیاں بانی پی ٹی آئی اور نوازشریف کی منظوری سے ہی بیٹھی ہیں، دونوں طرف سے بات چیت ہوگی تو درمیانی راستہ نکلے گادوتین ملاقاتوں میں پتہ چل جائے گاکہ پیشرفت ہورہی ہے یانہیں۔









