اسلام آباد(طارق محمودسمیر) ڈی جی آئی ایس پی آرنے افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی بدستورموجودگی پرطالبان کی عبوری حکومت کو خبردارکیاہے کہ وہ خارجیوں اور دہشت گردوں کو پاکستان پر فوقیت نہ دے،ان انہوں نے کہاکہ بارہا نشاندہی کے باوجود افغا ن سرزمین سے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد مسلسل پاکستان میں دہشگردی کرتے آرہے ہیں، ٹی ٹی پی افغانستان میں بڑے پیمانے پر سرگرم عمل ہے اور وہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کے لیے اکثر افغانوں کو استعمال کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کہاگیاہے کہ افغانستان میں اب دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان کے چھ سے ساڑھے چھ ہزار کے درمیان جنگجو ہیں، جو افغان طالبان کی سرپرستی میں اپنی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے پوری طرح سے آزاد ہیں جب کہ پاکستان یہ معاملہ بدستورافغانستان کے ساتھ اٹھارہاہے،سول وعسکری حکام اس معاملے پرافغانستان کے دورے بھی کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود افغان طالبان کی جانب سے دہشتگردو ں کے خلاف کارروائی سے گریزکیاجارہاہے، پاکستان چونکہ پرامن ہمسائیگی کے اصول پر عمل پیراہے اس لیے اس کی کوشش اورخواہش ہے کہ افغانستان کیساتھ دہشت گردی کے حوالے سے خدشات کا تحفظات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے ہی دور کیا جا ئیلیکن اگرافغان عبوری حکومت نے اپناطرز عمل نہ بدلاتو پاکستان انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگاجیساکاواضح عندیہ ترجمان پاک فوج نیدیا ہے کہ پاکستان کے لیے اپنے شہریوں کی سکیورٹی سے افغانستان مقدم نہیں ، امیدہے کہ افغان حکومت اس پیغام پر مثبت ردعمل دے گی اور پاکستان کے نیک نیتی کے جذبے کوملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف مزید استعمال نہیں کرنے دے گی تاکہ ایسی کوئی نوبت نہ آئے جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات پوائنٹ آف نوریٹرن پر پہنچیں ،علاوہ ازیں حکومت کی اہم اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے گڑھی خدابخش میں شہیدبے نظیربھٹوکی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہ سلیکٹڈ ہیں اور نہ ہی فارم 47 والے ہیں، حکومت سازی کے وقت ہمیں کسی کرسی یا وزارت کا شوق نہیں تھا، ہم ن لیگ سے کہا کہ حکومت بنائیں اور فیصلے کریں اور ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مل کر بنائیں گے،بلاول بھٹو کافارم 47 کاالزام بظاہرن لیگ کے حوالے سے ہیلیکن ان کایہ الزام لگانامضحکہ خیزہے اگر واقعی یہ حکومت فارم47 سے بنی تو اس کی سب سے زیادہ بینفیشری پیپلزپارٹی ہے جس اس وقت تقریباً تمام آئینی عہدوں پر براجمان ہے،بہترہوتاکہ بلاول بھٹواتحادیوں پرالزام تراشیوں کے بجائے پالیسیوں پر تنقید کرتے لیکن شاید ان کے پاس حکومتی پالیسیوں پرتنقید کے لیے کچھ نہیں تھاکیونکہ حکومت کی معاشی کارکردگی کو تو ن لیگ کے سب سے بڑے سیاسی مخالف عمران خان بھی سراہارہے ہیں۔
فوج کا دہشتگرد پناہ گاہوں پرافغانستان کو دوٹوک پیغام








