بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی مولانا فضل الرحمن کی عیادت، جلد صحتیابی کی دعا

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ اور سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ہمارے لیے قابلِ قدر ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مولانا فضل الرحمن کی جمہوریت، جمہوری اقدار، اور مفاہمت کی سیاست کے فروغ میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حالیہ آئینی ترمیم میں حکومت کا ساتھ دینے پر مولانا صاحب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، اور مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمن کی سیاسی جدوجہد کے معترف ہیں اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں مولانا صاحب کے ساتھ ہیں