مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے خون میں سیاست ہے، میں سیاست کے بغیر رہ نہیں سکتا۔
لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی پر’بحرانوں میں گھرا پاکستان، اصلاح احوال کیسے ہو‘ کے عنوان سے منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک آپس کی دھینگا مشتی میں گھرا ہوا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان ریموٹ کنٹرول جمہوریت سے آگے نہیں بڑھ سکتا، یہی حالات رہے تو بہت سے لوگ غیر متعلقہ ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ ملک درست سمت میں چل پڑا تھا، ہم نے پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں گرائی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ توقع ہے مذاکرات سنجیدہ ہوں گے اور کوئی راستہ نکلے گا، آج جہاں کھڑے ہیں اس کے ذمے دار بانئ پی ٹی آئی، ثاقب نثار اور باجوہ ہیں۔









