اسلام آباد(صغیر چوہدری )یونان کشتی حادثہ میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے اپنے ہی افسر ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آگیا ۔ سامنے آنے والی لسٹ میں ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ایف ائی اے کے 31 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے. تمام 31 افسران یونان کشتی حادثے میں ملوث پائے گئے ہیں .فیصل اباد ایئرپورٹ کے 19 سیالکوٹ ایئرپورٹ کے تین لاہور ایئرپورٹ کے دو افسران شامل۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کے دو جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے پانچ افسران کے نام شامل افسران میں انسپیکٹر سب انسپیکٹر کانسٹیبل شامل، تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہےیونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا ہے۔
یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار ملوث، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ








