بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم  31 دسمبر کو اُڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف رواں سال کے آخری روز یعنی 31 دسمبر کو اُڑان پاکستان پروگرام کا اعلان کرینگے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق اُڑان پاکستان 5 سال کا قومی اقتصادی پلان ہوگا اور یہ قومی اقتصادی پلان 2024 سے 2029 تک محیط ہو گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت اس پروگرام کے تحت 2029 تک برآمدات کو سالانہ 60 ارب ڈالرز تک بڑھائے گی اور پروگرام کے تحت سالانہ آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد میں ہزاروں میں اضافہ کیا جائے گا۔
اُڑان پاکستان کے ذریعے پاکستان کو 2035 تک 1000 ارب ڈالرز معیشت کی بنیاد فراہم کرنا ہے اور اس پروگرام کے تحت شرح خواندگی کو فروغ اور غربت میں کمی لائی جائے گی۔
آئی ٹی برآمدات کو اس پروگرام میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔