شادی کا دن دولہا کے لیے ڈراؤنا بن گیا جب اس کی سابقہ گرل فرینڈ نے دلہن اور مہمانوں کے سامنے دولے کو پیٹ ڈالا۔
حال ہی میں انسٹاگرام پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کو دنگ کر دیا، ویڈیو میں دکھائے جانے والے مناظر دیکھ کر صارفین کی آنکھیں پھٹ گئیں۔
ویڈیو کا آغاز دلہے کے ساتھ ہوتا ہے جو اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ مالا پہنانے کی رسم مکمل کرنے کی تیاری کر رہا ہوتا ہے، جیسے ہی دولہا دلہن کو مالا پہناتا ہے اچانک اس کی مبینہ گرل فرینڈ اسٹیج پر پہنچ جاتی ہے جس کا غصہ عروج پر ہوتا ہے، بغیر کسی جھجک کے وہ دلہے کو لات مارتی ہے جس سے وہ گر جاتا ہے۔
مہمان اور دلہن یہ سب دیکھ کر حیرت زدہ رہ جاتے ہیں جب کہ گرل فرینڈ آگے بڑھ کر گرے ہوئے دلہے کو اٹھاتی ہے اور دونوں کے درمیان گرما گرم بحث شروع ہو جاتی ہے۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے اس پر مضحکہ خیر تبصرے کیے۔
ایک صارفن نے لکھا کہ وہ لات اتنی پرفیکٹ تھی، لگتا ہے اس نے پریکٹس کی ہوگی۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ شادیوں اور پرانے تعلقات کو نہ ملاؤ، یہ بالکل بالی ووڈ کی فلم جیسا ہے، لیکن براہ راست۔