بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی  کا مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:  پی ٹی آئی نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت کی۔
تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کاتحریری مطالبہ رکھے گی۔
تحریک انصاف جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔
تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2جنوری کو ہوں گے۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھاکہ حکومت سے ہمارے مذاکرت 2 تاریخ کو ہوں گے جس کے لیے اپنی مذاکرتی ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں اورآپس کی ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات واضح ہیں اور بانی کی رہائی سمیت کمیشن بنایا جائے، ملک کو آگے لے جانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی کوشش کریں گے۔  ان کا کہنا تھاکہ تمام مذاکرتی ٹیم کے ارکان اگلی نشست کا حصہ ہوں گے۔