بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طاقت کی بنیاد پرعوام کودبایا نہیں جاسکتا، احمد اویس

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ طاقت کی بنیاد پرعوام کودبایا نہیں جاسکتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا، تمام اداروں کواپنی حدود میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔
ان کاکہناہے کہ طاقت کی بنیاد پرعوام کو دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان کےحکمران ڈیل کرتے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے، نومئی کوحساس مقامات کوجلایا گیا۔

احمد اویس نے کہا کہ قوم نے 8 فروری کوبانی پی ٹی آئی کوووٹ دیا، موجودہ حالات کا مذاکرات کےدوران ہی راستہ نکلےگا،عمران خان پر کسی کیس میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔