بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات کیخلاف نہیں  ،پی ٹی آئی میں سنجیدگی کافقدان  محتاط ضرور رہناہوگا،خواجہ آصف

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ وہ مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں لیکن انہیں پی ٹی آئی میں سنجیدگی کی کمی نظرآرہی ہے،میں یہ نہیں کہتاکہ مذاکرات نہ کریں لیکن محتاط ضرور رہناچاہئے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ    ایک شخص ہم سے ہاتھ ملانے کو تیارنہیں تھااسے 15دن میں کیاہوگیا؟ بانی پی ٹی آئی ہمیں اسٹیبلشمنٹ کا ایلچی کہتے ہیں تو ہم سے بات چیت پر آمادہ کیوں؟میں باربارپوچھ رہاہوں کہ جوشخص ہم سے ہاتھ ملانے کو تیارنہیں تھااسے اب کیاہوگیا،ان کی بے صبری دیکھیں،پی ٹی آئی ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کو تیارہے
انہوں نے کہاکہ میں سوفیصدمذاکرات کے حق میں ہوں میراکہناہے کہ مذاکرات کرتے ہوئے محتاط ضرور رہناچاہئے ، مجھے پی ٹی آئی میں سنجیدگی کی کمی نظرآرہی ہے،میری دعاہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ والی بات سے بھی پیچھے ہٹے ہیں،اس شخص میںتبدیلی کیسے آئی؟ یہ مکمل یوٹرن ہے ۔دیکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دومطالبات کیاہیں؟
انہوںنے کہاکہ طاقت کے تمام مراکزکو مل کر اس ملک کے حالات بہتربنانے چاہئیں،پی ٹی آئی آج بھی لگی ہوئی ہے کہ لوگ باہر سے پیسے نہ بھیجیں،پی ٹی آئی ترسیلات زرکا بائیکاٹ کرے ،ترسیلات زرکل کی نسبت بہترہوئی ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے لیے پیسے بھیجتے ہیں،میرے یا بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کا جوہری پروگرام آج سے نشانے پر نہیں، ہم سے کسی کو خطرہ نہیں  لیکن ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے،ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاکوئی سمجھتاہے کہ ہم اپنے دفاع کے حق سے دستبردارہوں گے تو یہ اس کی خام خیال ہے۔