بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کے پوتے کی شادی، بھارتی شخصیت کی چند گھنٹے کیلئے آمد

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شرکت کے لیے بھارتی شخصیت چند گھنٹے کے لیے خصوصی طیارے پر لاہور پہنچی۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کے پوتے زید حسین کی شادی میں شرکت کے لیے ہندوستان کی ایک بڑی کاروباری شخصیت خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی اورچند گھنٹے بعد روانگی ہوگئی۔  جہاں ملکی اور بیرون ملک کی بڑی شخصیات بھی زید حسین کی شادی پر مبارک باد دینے والوں میں شامل ہیں، وہیں بھارت کے بڑے بزنس مین جندل اور ان کی فیملی بھی جاتی امرا پہنچے، جہاں وہ نواز شریف کے پوتے کی شادی میں شریک ہوئے۔
بھارتی بزنس مین جندل اور ان کی بیگم سنگیتا جندل خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے تھے، جس کے بعد وہ شادی میں شرکت کے لیے چند گھنٹے کے لیے جاتی امرا گئے اور پھر واپسی کا سفر اختیار کرلیا۔
نواز شریف اور ان کے خاندان کو بھارت کی بڑی کاروباری شخصیت جندل اور ان کی فیملی نے شادی کی مبارک باد دی۔ یاد رہے کہ جندل اور ان کی فیملی گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے چند گھنٹے کے لیے ممبئی سے لاہور پہنچی تھی جوکہ اب روانہ ہوگئی۔