بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی، فواد چودھری

لاہور: سابق وزیراطلاعات  فواد چودھری نے کہاہے کہ 9 فروری کو دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا پی ٹی آئی کی بڑی غلطی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت مقبول لیڈر ہیں، دھاندلی کیخلاف تحریک نہ چلانا اور سیاسی آلائنس نہ بنانا پی ٹی آئی بڑی غلطیاں تھیں۔
ان کاکہناتھاکہ بانی سے ٹرائل کے دوران تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا پرمنفی کمپین کونہیں چلانا چاہیے، یوٹیوبر بانی پی ٹی آئی کو قربانی کا بکرا بنا کرپیسے بنارہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان دس بارکہہ چکے ہیں یہ ملک اورفوج بھی میری ہے، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمٹ سے لڑائی نہیں چاہتے، بانی نے وکلا کواس لیے پارٹی میں عہدے دیئے ان کو کوئی گرفتارنہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا ملک کی صورتحال کوئی بہترہوگی، امریکا کا مزید پریشرپاکستان پربڑھے گا، اللہ کرے نیا سال پاکستان کےلیے بہترہو۔