اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم حکومت مذاکرت کے لئے کتنی سنجیدہ ہے؟ موجودہ حکومت مکمل طور پر بااختیار نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات ہو رہے ہیں، ابھی تو مذاکرات شروع ہورہے ہیں، میں بات چیت کے لئے پرامید ہوں،امید ہے گفتگو سے مسائل کا حل نکلے گا۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کرم معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے، فریقین میں جرگے کے ذریعے ہی فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جرگے میں عمائدین زیادہ شریک ہیں، کے پی حکومت کو تاحال کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، معاہدے کے بغیر راست کھول کر ہم مزید لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔
حکومت مکمل طور پر بااختیار نہیں، اسد عمر








