بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کےمطالبات چھوٹے نہیں ، قیادت کے پاس جاناپڑیگا،شایدقانونی مشاورت کرنی پڑے ،عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمااور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے رکن سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات چھوٹے نہیں،بڑے مطالبات ہیں،ہمیں قیادت کے پاس جاناپڑے گا،شایدقانونی مشاورت کرنی پڑے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ترجیحات کل تک ہمارے سامنے آجائیں گی،ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات پراپنی غیررسمی مشاورت ضرورکی ہے، ایسانہیں کہ ہم ہاں یاناں میں جواب دے دیں گے،ہمیں ماضی میں جاناہوگا،پی ٹی آئی کے مطالبات کو دیکھناہوگا،ماضی اورآئین وقانون کو دیکھناہوگا۔
عرفان صدیقی نے کہاکہ کل دیکھناہوگاکہ مطالبات کا لب ولہجہ کیاہے اورہمیں کتنی اسپیس دی گئی ہے؟ ہماری تجاویزہوں گی ہم انہیں مطالبات کا نام نہیں دے رہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو مطالبات کرتے وقت حکومت کی حدودکااندازہ رکھناہوگا، پی ٹی آئی حکومت میں رہی ،جانتی ہے کہ حکومت قیدیوں کو کیسے چھوڑسکتی ہے؟