بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: رواں سال موٹر سائیکل چوری کی پہلی ایف آئی آر درج

کراچی میں رواں سال موٹر سائیکل چوری کی پہلی ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

کراچی کے علاقے گذری میں 30 دسمبر کو موٹرسائیکل کی چوری کا مقدمہ 2 دن بعد درج کیا گیا۔

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

فوٹیج میں ایک موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان کو ریکی کرتے دیکھا گیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک چور نے موٹرسائیکل سے اتر کر اطراف کا جائزہ لیا۔

چور چند سیکنڈوں میں موٹر سائیکل کا لاک توڑ کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔