facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ: ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر  

‏سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹس کیس 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔  اس ضمن میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی 6 سے 10 جنوری کی کاز لسٹ بھی جاری کر دی گئی  ۔
عمران خان کی 8 فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے آئینی درخواست 8 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شیر افضل مروت کی انتخابی دھاندلی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔ سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو کیس پر سماعت کرے گا۔
آئینی بینچ نے لاپتا افراد کیس سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ 7 رکنی آئینی بینچ 8 جنوری کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔   علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر پنجاب رولنگ نظر ثانی کیس اور حمزہ شہباز کی نظر ثانی درخواست پر 9 جنوری کو سماعت کرے گا۔