اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ سانحہ 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزائیں معاف کرنے پر ردعمل میں کہا ہےکہ 19 لوگوں کے لیے معافی کا اعلان کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہے۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر67 لوگ تھے، 19 کو معافی ملی،48 نے اپنی اپیلیں فائل کی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف ہے۔
بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ اس حوالے سے طےکرچکی ہے۔
بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ سب جماعتیں مل جل کرعوام اور ملک کے وسیع ترمفاد میں بیٹھیں، ملک کی بہتری کے لیے مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں۔