سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ’پہلے سے بھی زیادہ خوش گوار ماحول میں بات ہوئی، سب نے پاکستان کی بہتری کے لیے باتیں کی ہیں۔‘
جمعرات کو میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آج دل کھول کر باتیں کی۔ پچھلی بار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور سلمان اکرم راجہ شرکت نہیں کرسکے تھے۔ آج دونوں اطراف سے کمیٹی مکمل تھی۔
مزید پڑھیں
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پچھلی بار یہ فیصلہ ہوا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا اور حکومت اس پر اپنے اتحادیوں ہے ساتھ بات کرے گی۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وہ ڈیمانڈ کے حوالے سے اپنی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔