facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیصل آباد:  نواز شریف کی اسرار احمد خان کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے پارٹی رہنما اسرار احمد خان کے انتقال پران کی رہائشگاہ پر جاکراہلخانہ سے تعزیت کی ۔
نواز شریف نے اسرار احمد خان کے انتقال پر ان کے بیٹوں اور اہلخانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
قائد ن لیگ نے مرحوم اسرار احمد خان کے سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر محمد نواز شریف نے مرحوم اسرار احمد خان کی پارٹی کے لیے بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخلص اور نہایت اچھے انسان تھے۔