facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشین : مارخورکے غیر قانونی شکارکے الزام میں 3 افرادگرفتار

پشین: بلوچستان کے علاقے پشین میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات بلوچستان نیاز کاکڑ کے مطابق بوستان میں لیویزفورس کی کارروائی میں شکار کیا گیا مارخور گاڑی سے برآمد کرلیا گیا۔
نیاز کاکڑ کے مطابق غیر قانونی شکار کے الزام میں3 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار افراد نے مارخور کا شکار تکتو کے علاقے میں کیا تھا ۔
ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہےکہ گرفتار افراد کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ملزمان کو 10 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔
نیاز کاکڑ کے مطابق مارخور کے شکار کی صرف ٹرافی ہنٹنگ کے ذریعے اجازت ہے۔