facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 4.1 فیصد پر آ گئی ہے، مریم نواز نے مہنگائی میں کمی کے لیے سرتوڑ کوششیں کیں اور وہ انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں پنجاب میں مفت سولر پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 1 لاکھ سولر پینل تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے وزیراعظم کی مہنگائی میں کمی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے، اور حکومت نے مہنگائی کا رونا رونے کے بجائے عملی کام کر کے دکھایا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے نے یہ بات بھی واضح کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، اور اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ میرٹ پر دیے جا رہے ہیں۔