اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے نواز شریف کو فون پر ان کے پوتے کی شادی پر بارک باد دی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے نیک خواہشات کے اظہار پر مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔