facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرم امن معاہدے پر بقیہ 6 ارکان کے بھی دستخط، مال بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل پارا چنار جائے گا

پشاور: کرم امن معاہدے پر بقیہ 6 ارکان نے بھی دستخط کردیے،امن معاہدے کے تحت مال بردار گاڑیوں کا پہلا قافلہ کل ٹل سے پاراچنار جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق صبح 10 بجے روانہ ہونے والے قافلے کی حفاظت پولیس کرے گی،ہنگامی صورتحال میں معاونت کیلئے دیگر ادارے موجود رہیں گے۔
کرم امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کی ضمانت پر اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔
کُرم امن معاہدے کے تحت مختلف مراحل میں مقامی لوگوں نے 15 دن میں اسلحہ ریاست کو جمع کروانے کا وعدہ کیا ہے، مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
مقامی امن کمیٹی میں سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، فیض الله اور حسین علی شاہ سمیت 27 ارکان شامل ہیں، اپر کرم سے سابق سینیٹر سجاد حسین طوری، ایم پی اے علی ہادی سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔