facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپیکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے، سیاسی استحکام پرزور

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے عزم استحکام کا مشن کامیاب کرنے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کو ضروری قرار دے دیا ، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف اتحاد کے فروغ، ہرقسم کی انتہا پسندی کو سختی سے کچلنے اور بلوچستان میں متحرک دہشتگرد تنظیموں کے
خلاف جامع سکیورٹی پلان جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا نے ملک میں پائیدار امن کیلئے مکمل تعاون کیعزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے کہا ملکی مسائل کے حل کیلئے سیاسی اتفاق رائے اور قومی بیانیے کو فروغ دینا ہوگا ۔بلاشبہ ملک کودرپیش چیلنجزخصوصاًدہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام وقت کا تقاضاہے،اسی طرح معاشی استحکام کے لیے بھی سیاسی استحکام بنیادی شرط ہے۔ اس حقیقت سے انکارنہیں کیاجاسکتاکہ آئی ایم ایف جیسے عالمی مالیاتی اداروں سے نجات کے ہدف کا حصول اسی صورت ممکن ہے جب وسیع تر سیاسی اتفاق رائے پر مبنی طویل مدتی معاشی پالیسیاں اوربنیادی اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ ملک میں پائیدار سیاسی استحکام بھی ہو ، سیاسی استحکام تب ہوگاجب قومی مفاد کی سیاست کی جائے۔