facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی

لاہور: سینئر قانون دان اور مختلف مقدمات میں سرکاری وکیل امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے امجد پرویز کا کہنا تھاکہ میں نے وکالتی مصروفیت کے باعث لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی اور لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔
ان کاکہناتھاکہ وکالت کو زیادہ وقت دینا چاہتا ہوں اس لیے جج بننے سے معذرت کی۔
خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے امجد پرویز کا نام بطور جج تجویز کیا تھا۔