facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  کُرم کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس، شرپسندوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ

کوہاٹ : کُرم کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ۔
ڈی سی کرم پر فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی ٹی ڈی میں درج کیا گیا  ۔ ایف آئی آر مقامی پولیس کی روزنامچہ رپورٹ پر درج کرلی گئی،مقدمہ میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ۔
ایف آئی آر متن کے مطابق ڈی سی کانوائے کےا نتظامات چیک کرنے جب صدہ سے بگن کی طرف آرہے تھے،تونشانہ بنایا،دہشت گرد حملےمیں ڈی سی جاوید اللہ محسود،کانسٹیبل اور تین ایف سی کےاہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
متن کے مطابق ایف آئی ارمیں دہشت گردی سمیت مختلف 6 دفعات شامل ہیں حملےمیں سرکاری گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا یاگیا  ۔