facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کےوکیل کا چھینا گیا موبائل فون بھارت میں آن ہونے کاانکشاف

بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کے وکیل کا چھینا گیا موبائل فون دشمن ملک پہنچ گیا، موبائل فون میں دونوں کے مقدمات سے منسلک ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان و بشری بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کا چھینا گیا موبائل فون بھارتی ریاست 36 گڑھ اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا، موبائل فون میں اہم مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے۔
خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ تمام مقدمات میں عدالتوں وکلاء اور ملزمان سے کوارڈینیشن کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں، موبائل فون 23 دسمبر کو القادر کیس کی سماعت کے بعد خنجر کی نوک پر موبائل فون 23 دسمبر کو فیض آباد سے چھینا گیا تھا۔
وکیل خالد یوسف نے بتایا کہ تھانہ آئی نائن پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ جس کے تفتیشی ظفر مہدی ہیں، آئی کلاوڈ سے لوکیشن ٹریکنگ کے لئے find my پہ بھی لگایا تھا۔
ایپل کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ میرا iphone 13 Pro Max بھارتی ریاست 36 گڑھ، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے درمیانی علاقے میں آن ہوا ہے۔
خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ سنا تھا کہ اسمگلنگ افغانستان کے راستے سے ہوتی ہے، مگر یہ بھارت کے ساتھ خفیہ راستے کب کھل گئے ہیں؟