facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن ضمانتیں ہونے کے باوجود  رہا نہ ہو سکے

اسلام آباد(اصغر چوہدری)پاکستا ن تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینکڑوں کارکن ضمانتیں ہونے کے باوجود تاحال رہا نہ ہو سکے ،گرفتار کارکنوں کے لواحقین جہلم ،اٹک اور اڈیالہ جیل کے چکر لگا کے خوار ہو گئے ،متعدد کارکنوں کے لواحقین کو بتایا ہی نہیں جا رہا ہے کہ اپ کا عزیز رہا ہوگا یا نہیں ،ضمانتیں کنفرم ہونے والے کارکنوں کی فہرست بھی تاحال خفیہ رکھی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق 26نومبر کے دھرنے سے گرفتار ہونے والےگیارہ سو کے لگ بھگ کارکنوں میں سے2جنوری کو 278کارکنوں کی پانچ ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانتیں منطور کی گئیں تھیں ،ذرائع کے مطابق دو جنوری سے گزشتہ روز تک گرفتار کارکنوں کے عزیز و اقارب و اہلخانہ مسلسل اڈیالہ ،اٹک و جہلم جیل جا رہے ہیں تاہم انہیں کہا جا تا ہے کہ ابھی تک اپکی روبکار موصول نہیں ہو ئی ہے ،اسی طرح جہلم جیل میں قید ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے عزیز و اقارب نے بتایا ہے کہ انسداد دہشگردی کی عدالت کے معزز جج صاحب کی جانب سے ضمانت دی گئی تاہم مسلسل کو شاں ہیں کہ رہائی ممکن ہو سکے تاہم جہلم جیل کے حکام کہتے ہیں کہ ہم روبکار کو اڈیالہ جیل بھیجیں گے وہاں سے رہائی ہو گی اور گزشتہ روز ہفتہ کے دن رات گے تک کوشاں رہے مگر روبکار اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکی ،ذرائع کے مطابق اس وقت سینکڑوں کی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے عزیز واقارب اپنے پیاروں کی رہائی کے منتظر ہیں تاہم جیل حکام کی جانب سے مسلسل حیل و حجت سے کام لیا جا رہا ہے ۔