facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان، پی ٹی آئی کمیٹی آج عمران خان سے مشاورت کرے گی

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کا مشن مزید آگے نہیں بڑھ سکا ہے، بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا امکان ہے، کمیٹی مذاکرات کے تیسرے دور کے لئے مشاورت کرے گی۔

وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹیوں کے دو اجلاس ہو چکے ہیں، تاہم، دونوں ہی بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

حکومت کو تحریک انصفا کی جانب سے ان کے تحریری مطالبات کا انتظار ہے اور یہی وجہ ہے کہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

کمیٹی کے رکن اسد قیصر اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہم نے دو اجلاسوں میں جو زبانی مطالبات پیش کیے وہ اب منٹس بن چکے ہیں، انہیں ہی تحریری مطالبات سمجھا جائے، کاغذ دینا نہ دینا ایک رسمی کارروائی ہے۔

اس کے باوجود حکومت تحریری مطالبات پر مصر ہے۔

امکان ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ کا فیصلہ کرے گی، چارٹر ماننے کی صورت میں تحریک انصاف کو حکومت سے تحریری معاہدہ بھی کرنا ہوگا۔