facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہے : وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے شہید اعتزاز حسن کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم شہید اعتزاز کی غیر معمولی جرات اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ صرف 15 سال کی عمر میں اعتزاز نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے اسکول اور ہم جماعتوں کو دہشت گرد حملے سے بچایا۔ انہوں نے اعتزاز کی قربانی کو بے مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بے لوث اور غیر متزلزل عزم ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمت اور بہادری کا ایک عمل کئی زندگیاں بچا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اعتزاز کی میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی بہادری ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اعتزاز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر و حوصلہ دے۔