وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسکالرشپس لینے والے تمام طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہیں۔
پنجاب کے شہر ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانا سکندر آپ کچھ جو کچھ کرسکتے ہیں ان بچوں کے لیے وہ کرتے رہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آپ کی بہت مشکور ہیں۔
طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ادراک ہے کہ والدین نے کس مشکل سے گذر کر آپ سب کو یہاں پہنچایا ہے، آج میں بطور وزیراعلیٰ کے بات نہیں کررہی بلکہ وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ سب کی ماں کے طور پر آپ سے بات کررہی ہوں۔