پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےکہاہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو گی بات آگے نہیں بڑھے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجانےکہا کہ مجھے لگتا ہے ہمارا پورا نظام سہم گیا ہے، ہم کہہ رہے ہیں سیکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا ہوا ہے،رہاکیاجائے، یاسمین راشد،شاہ محمود،اعجازچوہدری سمیت دیگر لوگ قید میں ہیں، آئین اور قانون کے تقاضے نہیں ماننے تو مذاکرات کا مقصد نہیں رہ جاتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی حکومت نہیں چاہیے، ہم ملک کیلئے اصولوں کی جنگ لڑ رہےہیں، بانی پی ٹی آئی سے کھلے ماحول میں ملاقات کرائی جائے، مجھے نہیں پتہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات میں کیا رکاوٹ آئی؟ مذاکرات میں حکومتی ارکان نے کہاآپ کی روزانہ بانی سے ملاقات ہونی چاہیے، ہم کسی صورت 26 نومبر سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سہمی ہوئی ہے،ان کی کوئی بنیادنہیں،ہم حکومت سے تحریری مطالبات کیلئے تیار نہیں ہوں گے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم حکومت سے کیا تحریری معاہدہ کریں؟ بانی سےملاقات نہیں ہوگی توحکومت سے بات آگے نہیں بڑھے گی، حکومتی لوگ وزیراعظم سےمشاورت کرتے ہیں، ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی؟ بانی پی ٹی آئی سب سے بڑھ کر سیاسی قیدی ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آنے والےآخری بندے ہوں گے۔