facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

190ملین پاونڈکیس کافیصلہ کیوں موخرہوا؟جج بتاسکتے ہیں،مذاکرات جوازنہیں بنتا،راناثناء اللہ

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ 190ملین پاونڈکیس کافیصلہ کیوں موخرہوا؟جج بتاسکتے ہیں،مذاکرات جوازنہیں بنتا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ  مذاکرات کی وجہ سے 190ملین پاؤنڈکیس کافیصلہ موخرہونے کا جوازنہیں بنتا،فیصلہ کیوں ملتوی کیاگیایہ جج صاحب ہی بہتربتاسکتے ہیں، پی ٹی آئی نے بھی کہاتھاکہ کیس کے فیصلے کا مذاکرات پر اثرنہیں ہوگا،ہم نے بھی کہاتھاکہ کیس کے فیصلے کو عذرنہیں بناناچاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفرکرنے کے لیے حکومت یان لیگ کا کوئی ذریعہ نہیں ہے، پی ٹی آئی تحریری مطالبات دے گی تو ہم بھی جواب لکھ کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میراخیال ہے کہ اگر آج کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی تو صبح ضرورہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی سے کمیٹی کی ملاقات میں وہی رکاوٹ ڈال سکتاہے جس کی دسترس ہے،ملاقات میں تاخیرکی وجہ شایدایسے انتظامات ہوں کہ کمیٹی کو دوبارہ اعتراض نہ ہوکیونکہپی ٹی آئی کمیٹی نے جیل میں ماحول سے متعلق بتایا تھا۔
انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی ضمانتوں کے حوالے سے کون سے اقدامات ہم سے چاہتی ہے؟  پی ٹی آئی والے پہلے باقی قیدیوں کی ،پھربانی کی رہائی کی بات کرتے ہیں۔
راناثناء اللہ نے کہاکہ  وزیراعظم اور حکومت کا یہ تو کریڈٹ ہے کہ معیشت کو آئی سی یوسے نکال لیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جیسے الیکشن ہوتے آرہے ہیں ویسے ہی آٹھ فروری کا الیکشن تھا۔