facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ کے شہید ہونے کی اطلاع

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے شہر رسالپور میں پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ ہینش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تربیتی طیارہ رن وے کی دیوار کے قریب کھیتوں میں جاگرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد تربیتی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، اور طیارے میں موجود پائلٹ کے مبینہ طور پر شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ریسکیو 1122، پاک فضائیہ اور آرمی کی ایمبولنس اور فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق تربیتی طیارے کا ملبہ رن وے کے قریب موجود ہے جسے سیکورٹی اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔